اوٹاوہ: ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ تقریروں کے سبب امریکی انتخابات میں انکی کامیابی کے روشن امکانات کو دیکھ کر امریکی شہریوں کی بڑی تعداد نے کینیڈا منتقل ہونے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کی مرکزی امیگریشن ویب سائٹ پر گزشتہ رات بے پناہ لوڈ تھا جس کی وجہ سے ویب سائٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا اور اسکی وجہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ملنے والی برتری تھی۔
امریکہ ‘ کینیڈا اور ایشیا میں صارفین کو ویب سائٹ پرجانے پر انٹرنل سرور ایرر کا پیغام نظر آرہا ہے۔
کینیڈا کے امیگریشن حکام کا اس معاملے پر تاحال تبصرہ حاصل نہیں کیا جاسکا ہے لیکن اس معاملے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کئی صارفین اس معاملے کی شکایت کرچکے ہیں۔