تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حکام نے ریچھ کو فوج میں اعلیٰ رینک پر تعینات کردیا

اوٹاوا : کینیڈین فوجی حکام نے چڑیا گھر میں مقیم برفانی ریچھ کو اعزازی طور پر اعلیٰ فوجی رینک پر تعینات کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی فوج نے ٹورنٹو کے چڑیا گھر میں موجود قطبی ریچھ کو پانچویں سالگرہ پر یہ انوکھا تحفہ دیا، اعلیٰ حکام نے جونو نامی ریچھ کو اعزازی طور پر ماسٹر کارپورل کے رینک پر ترقی دی۔

قطبی ریچھ کو یہ اعزاز کینیڈین فوج کے فورتھ ڈویژن اور جوائنٹ ٹاسک فورس کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل کونراڈ میلاسکی نے عطا کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ریچھ جنگ عظیم اوّل اور دوّم میں مارے جانے والے فوجیوں کی یاد منانے کے دن پیدا ہوا تھا اور اسی دن جونو کے ساحل پر کینڈین فوجیں اتریں تھی، اسی لیے اعلیٰ فوجی حکام نے اس ریچھ کا نام جونو رکھ دیا۔

فوجی حکام نے ریچھ کو اپنے فوجیوں کی یاد میں اعزازی رینک عطا کیے اور پھر اسے ترقی دیتے گئے اور اب اسے نان کمیشن رینک کا اعلیٰ عہدہ عطا کیا۔

Comments

- Advertisement -