پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ٹورنٹو میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا بھی غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں آگیا، طوفانی بارشوں کا چوراسی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، معاشی حب ٹورنٹو میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹورنٹومیں طوفانی بارشوں نے ہرشے کو ڈبو دیا، جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

شدید بارشوں کے باعث گٹر ابل پڑے، سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کرنے لگیں، متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ ٹریفک کی روانی بھی معطل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث بجلی کا بھی بڑا بریک ڈاؤن ہوا جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔

فضائی آپریشن معطل رہنے کے باعث کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں، انوائرنمنٹ کینیڈاکی رپورٹ کی مطابق ٹورنٹو میں تقریباً سو ملی میٹربارش ہوئی اور یہ 1941کے بعد ریکارڈ بارش ہے۔

اس سے قبل فرانس، سوئٹزر لینڈ اور اٹلی میں شدید طوفان اور بارشوں کے سبب مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق فرانس میں تیز ہواؤں کے باعث کار پر درخت گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 1 شدید زخمی ہوا۔

چین، شاپنگ سینٹر میں آگ بھڑک اُٹھی، 16 افراد ہلاک

سوئٹزر لینڈ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات رونما ہوئے، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 2 لاپتہ ہو گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں