کینیڈا کے شہر وینکور میں ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہفتے کو ایک اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے گاڑی سے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق وینکوور کے میئر کین سم نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلپائنی کمیونٹی کے افراد لاپو لاپو ڈے منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
دوسری جانب وینکوور پولیس نے بھی ایک پوسٹ میں تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات لاپو فیسٹیول میں ڈرائیور کی جانب سے ہجوم کو کچلنے کا واقعہ پیش آیا ہے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اس کے علاوہ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے واقعے پر افسردگی کا اظہار کیا۔