کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا کے جنگلات میں 373 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس میں سے ایک سو دس مقامات پر آگ بے قابو ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا میں 373 مقامات پر آگ تھیں جس میں 110 مقام پر آگ قابو سے باہر جبکہ 23 مقام پر آگ انتہائی خطرناک سمجھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں 2023 میں اب تک تقریباً 10 ملین ہیکٹر (24.7 ملین ایکڑ) جل چکا ہے جس سے کمیونیٹیز اور انفراسٹرکچر کو برے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
اس کے علاوہ شمال مغربی علاقوں میں فورٹ لیارڈ کے قریب آگ پر قابو پانے کے لیے کام کرنے والے 2 فائر فائٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
کینیڈا میں لگنے والی آگ کنٹرول سے باہر ہونے پر انتظامیہ نے فوج اور عالمی اداروں سے مدد مانگ لی ہے، کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے کیلی فورنیا اور نیویارک کی فضا کو بھی آلودہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب گاؤ ں میں آگ لگی ہوئی ہے، انتظامیہ نے سمر کیمپ میں موجود 1200 بچوں اور 100 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔