بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

بھارت سے کشیدگی کے پیشِ نظر کینیڈا کا اپنے شہریوں کیلیے اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا نے بھارت کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کیلیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ہاتھوں قتل کر بعد دونوں ممالک میں تعلقات کشیدہ ہیں۔

گزشتہ روز کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ میں بیان دیا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ’را‘ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

کینیڈا نے بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا جبکہ جوراً بھارت نے بھی کینیڈا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کیلیے پانچ دن کی مہلت دے دی۔

اب کینیڈا نے اپنے شہریوں کیلیے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ وہ بھارت سفر کرتے ہوئے انتہائی احتیاط برتیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ سکیوڑتی خطرات کے باعث شہری بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کا سفر نہ کریں۔

ایڈوائزری میں شہریوں کو ہدایت دی گئی کہ بھارت میں دہشتگردانہ حملوں کے خطرے کے پیشِ نظر انتہائی احتیاط برتیں، کچھ سکیورٹی خدشات ہیں یا پھر صورتحال تیزی سے بدل سکتی ہے۔

’ہر وقت بہت محتاط رہیں۔ مقامی میڈیا پر نظر رکھیں اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ شہری اجتماعات اور مظاہروں سے گریز کریں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں