بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کینیڈین کمپنی کا نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے دلچسپی کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کینیڈین کمپنی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعمیراتی پراجیکٹس سے متعلق آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید سے کینیڈین کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں کینڈین وفد نے وزیر ہاؤسنگ کو اپنے تعمیراتی پراجیکٹس سے متعلق بریفنگ کیا۔

وفد نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ، جس پر میاں محمودالرشید نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ سےکم لاگت میں رہائشی سہولیات فراہم کریں گے۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے وزیر ہاؤسنگ پنجاب محمود الرشید کی ملاقات ہوئی تھی ،میاں محمودالرشید نے وزیراعظم کو پنجاب میں نیاہاؤسنگ پراجیکٹ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا پنجاب میں ہاؤسنگ پالیسیاں اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے مرتب کیں، بلڈرز، ڈویلپرزکوریلیف کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

محمودالرشید کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کو ویژن کے مطابق آگے بڑھایا جا رہا ہے، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی پراجیکٹ کے آغاز کے لیے سرگرم عمل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں