منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بھارت میں کینیڈین سفارت کاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے نئی دہلی میں کینیڈین سفارت کاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے دیں جس کے بعد کینیڈین ہائی کمیشن نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔

کینیڈین ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تھریٹ الرٹ میں کہا گیا کہ انتہا پسند ہندوؤں نے ہمارے سفارت کاروں کو سوشل میڈیا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، گلوبل افیئرز کینیڈا بھارت میں سکیورٹی کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

تھریٹ الرٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی حکومت ویانا کنونشن کے تحت سفارت کاروں کی سکیورٹی یقینی بنائے۔

ادھر بگڑتی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کینیڈین حکومت نے سفارت خانوں میں اسٹاف کی کمی پر غور شروع کر دیا۔

ماہرین کے مطابق صورتحال یہی رہی تو کینیڈین حکومت جلد اپنے بھارتی سفارت خانے بند کر دے گی، بھارتی حکومت ہر طرح کی اختلافی آوازوں کو بند کرنے کیلیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی مودی سرکار نے حربوں سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بھارت چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا۔ مودی کے خلاف ڈاکومینٹری نشر کرنے پر بھارتی حکومت نے بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے مارے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں