ٹورنٹو : کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی، لبرل پارٹی 188 سے زائد نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
ان انتخابات میں سات پاکستانی نژاد امیدواروں نے بھی انتخابات میں حصہ لیا، جن میں مسی ساگا سے لبرل پارٹی کی امیدوار اقراء خالد اور اسکاربورو سے سلمی زاہد نے بھی میدان مار لیا۔
Thanks and congratulations to @mbilek for running a great campaign! I look forward to working with you to make Erin Mills even better!
— Iqra Khalid (@iamIqraKhalid) October 20, 2015
Thank you #Teamsalma for your hard work. We have come a long way together. #RealChange #elxn42 #lpc #hopeandhardwork pic.twitter.com/SvZHKwrtMA
— Salma Zahid (@SalmaZahid15) October 19, 2015
دونوں خواتین کا تعلق لبرل پارٹی سے ہے۔
دوسری جانب ملٹن سے لبرل پارٹی کے عظیم رضوی ، مسی ساگا سے این ڈی پی کے علی نقوی سمیت دیگر امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس طرح دو پاکستانی نژاد خواتین بھی کینیڈین پارلیمنٹ کی ممبر بننے میں کامیاب ہوگئیں۔