اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

پاکستان سے متعلق کینیڈین حکومت کی سفری ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا کی حکومت اور ہائی کمشن نے گذشتہ روز پاکستان کے سفر پر سفری ہدایت نامہ کو اپ ڈیٹ کر دیا۔ کینیڈا کی جانب سے پاکستان کے لئے سفری ہدایت نامہ میں سیکیورٹی لیول 2 اپنایا گیا ہے۔

سیکیورٹی لیول 2 میں پاکستان کے سفر میں بہت زیادہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کینیڈین ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ کینیڈین حکومت نے سفری ہدایت نامہ پاکستان سفر کے خواہشمند کینیڈین شہریوں  پاکستان میں کینیڈین شہریوں کی حفاظت کے لیے جاری کیا گیا۔

ہدایت نامہ کے مطابق پاکستان میں غیر متوقع سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے انتہائی احتیاط برتیں،  دہشت گردی، شہری بدامنی، فرقہ وارانہ تشدد اور اغوا کا خطرہ ہے لہذا  تمام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، پاکستان کے سرحدی علاقوں سفر سے گریز کریں۔

- Advertisement -

کینڈین ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ افغان کی سرحد کے 50 کلومیٹر کے اندر, چین، بھارت اور ایران کی سرحدوں کے 10 کلومیٹر کے اندر کے علاقوں میں سفر سے گریز کریں جب کہ لائن آف کنٹرول کے 10 کلومیٹر اندر کے علاقے، ماسوائے سرکاری سرحدی گزرگاہوں کے سفر سے گریز کریں۔

’تشدد اور دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر کراچی شہر کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سابق فاٹا اور صوبہ بلوچستان میں، حملے اکثر ہوتے رہتے ہیں جن کا نشانہ سیکورٹی و فوجی دستے رہتے ہیں اس طرح کے مزید حملوں کا امکان ہے جن میں ٹارگٹ کلنگ, اغوا, مسلح حملے, خودکش بم دھماکے, دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات بعید از قیاس نہیں ہیں جب کہ مختلف فرقوں یا اقلیتی گروہوں کے اجتماع, حکومتی اور فوجی اثاثے اور اہلکار, عبادت گاہیں، ہوائی اڈے اور دیگر نقل و حمل کے مراکز اور نیٹ ورکس سے اجتناب برتا جائے جس میں عوامی و سیاحتی مقامات، ریستوراں، بار، کافی شاپس، شاپنگ سینٹرز، بازار، ہوٹل وغیرہ شامل ہیں‘

ہائی کمیشن کے مطابق انتخابات سے متعلق تقریبات اور پولنگ اسٹیشنز سے دوری اختیار کریں، کینیڈین حکومت نے اپنے شہریوں کے لئے حفاظتی تدابیر بھی تجویز کر دیں ان علاقوں سے گریز کریں جہاں مظاہرے اور بڑے اجتماعات ہو رہے ہوں، عوامی مقامات پر اپنے اردگرد کے ماحول سے ہمیشہ آگاہ رہیں اور ہر وقت تصویر کی شناخت اپنے ساتھ رکھیں۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں