اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

کینیڈین میڈیا نے چیٹ جی پی ٹی کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈین میڈیا نے اوپن آرٹیفیشل انٹیلیجنس، چیٹ جی پی ٹی کیخلاف مقدمہ دائر کردیا، سوفٹ ویئر کے استعمال سے کاپی رائٹ کی شرائط توڑی جارہی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حیران کن اقدام کے تحت کینیڈین میڈیا کی جانب سے دنیا بھر میں معروف اے آئی کے حوالے سے معروف سافٹ ویئر چیٹ جی پی ٹی پر مقدمہ کردیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ خبروں کا استعمال کرتے ہوئے کاپی رائٹ کی صریح خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

کینیڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی بنانے والے خبروں کا استعمال کرکے کاپی رائٹ کی شرائط کو توڑ رہے ہیں، اے آئی سسٹمز تربیت کیلئے نیوز مواد کا بغیر کاپی رائٹ استعمال کررہے ہیں۔

سپریم کورٹ میں کینیڈا کے نیوز میڈیا کارپوریشنز کے اتحاد کی جانب سے اوپن اے آئی کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔

کینیڈین میڈیا کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیویلپرز سے ہرجانے کے ساتھ ساتھ منافع کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد میں حیران کن اضافہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں