تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کینیڈا : مسلمان خاندان کو ٹرک سے کچل کر مار ڈالا، چار افراد جاں بحق

لندن : کینیڈا میں کار سوار شخص نے مسلمان خاندان پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے، کار سوار مقامی کینیڈین شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایک اور مسلمان خاندان اسلامو فوبیا کی بھینٹ چڑھ گیا، کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک پک اپ ٹرک رائیور نے فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھا کر ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کچل کر ہلاک کرڈالا، پولیس نے اسے مسلم نفرت پر مبنی جرم قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان خاندان کے چار افراد کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس خاندان میں سے صرف نو سال کا ایک بچہ زندہ بچ پایا ہے اور وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کو یقین ہے کہ یہ ٹکر منصوبے کے تحت ماری گئی۔

پولیس نے ایک 20 سالہ کینیڈین ملزم کو قتل کے چار اور اقدامِ قتل کے ایک الزام کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے اس قدام کو نفرت پر مبنی جرم قرار دیا ہے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت انگیز واقعے کا شکار افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، کینیڈا میں اسلامو فوبیا کی کوئی جگہ نہیں، نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔

اونٹاریو کے وزیرِ اعلیٰ ڈگ فورڈ بھی مقتولین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے والوں میں شامل تھے۔ اُنھوں نے ٹویٹ کی کہ ‘نفرت اور اسلامو فوبیا کی اونٹاریو میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

پولیس حکام نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بات طے ہے کہ ان افراد کو مسلمان ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔ اس لیے پولیس مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

خاندان کی خواہش کے مطابق مقتولین کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں تاہم وہ 74 اور 44 سال کی دو خواتین، ایک 46 سالہ مرد، اور ایک 15 سال کی لڑکی شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے حملہ آور کا نام نیتھانیئل ویلٹ مین بتایا گیا ہے اس کی عمر 20 سال ہے اور لندن کا رہائشی ہے اسے جائے وقوعہ سے چھ کلومیٹر دور ایک شاپنگ سینٹر سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ حملہ آور کے کسی نفرت انگیز گروہ سے تعلقات ہیں یا نہیں۔

پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ ملزم اور ہلاک شدگان کے درمیان پہلے سے کوئی تعلق نہیں ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ ملزم نے ایک جیکٹ پہن رکھی تھی جو بلٹ پروف جیکٹ جیسی لگ رہی تھی۔

حکام نے مزید کہا کہ جب اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام آٹھ بج کر 40 منٹ پر ہائیڈ پارک روڈ کے فٹ پاتھ پر یہ سیاہ ٹرک چڑھ رہا تھا تو اس وقت موسم اچھا تھا اور حدِ نگاہ بہت بلند تھی۔ ایک عینی شاہد کے مطابق افراتفری کا عالم تھا ہر جگہ سے لوگ بھاگ رہے تھے۔ لوگ امدادی کارکنوں کو بتا رہے تھے کہ واقعہ کہاں ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -