جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

پاکستان میں موجود کینیڈین شہریوں کی واپسی شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں موجود کینیڈین شہریوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی، پاکستان ایئر لائن کی پرواز لاہور سے سیکڑوں مسافروں کو لیکر کینیڈا کےلیے روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق جہاں دنیا بھر میں جان لیوا کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے اندرون و بیرون ملک پروازیں معطل ہیں وہیں پاکستان میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے سول ایوی ایشن نے عارضی طور پر اندرون و بیرون پروازیں معطل کردیں تھیں۔

پروازوں کی معطلی کے باوجود پاکستانی حکام کی جانب سے کینیڈین شہریوں کی وطن واپسی کو یقینی بنایا گیا اور پاکستان ایئر لائن کی پرواز پی کے 784 کے ذریعے لاہور سے ٹورنٹوں کےلیے 300 مسافروں کو روانہ کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ روانگی سے قبل مسافروں کی لاہور ایئرپورٹ پر طبی جانچ اور اسکریننگ کی گئی یہاں تک کے مسافروں کے سامان کو بھی جہاز میں لوڈ کرنے سے قبل جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مسافروں کےلیے ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا گیا، انہوں نے بتایا کہ ٹورنٹو کےلیے دوسری پرواز کراچی سے 310 مسافروں کو لے کر صبح 10 بجے ٹورنٹو کےلیے روانہ ہوگی۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں