جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

برطانیہ اور کینیڈا کے وزرائےاعظم کی عیدالاضحٰی پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش

اشتہار

حیرت انگیز

لندن / اوٹاوا : برطانیہ اور کینیڈا کے وزرائے اعظم نے عیدالاضحٰی پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے عیدالاضحٰی پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی اور اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز اسلام وعلیکم سے کیا۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ آج کینیڈا اور دنیا بھر میں مسلمان عید الاضحیٰ منا رہے ہیں، لہذا تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سماجی فاصلے کا خیال کریں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔

کینیڈین وزیراعظم نے وباء کےدوران مسلمانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا میں جانتا ہوں کہ اس سال تہوار مختلف ہوں گے ، لیکن میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو عید الاضحی کی خوشی ہوگی ،میرےاور میرے خاندان کی طرف سے عید مبارک۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عید پر مسلمانوں کیلئے خصوصی پیغام میں کہا کہ لاک ڈاؤن میں مسلمانوں کےتعاون پرشکرگزارہوں، کوروناکےباعث مساجدکی بندش سےمسلمانوں کو مشکلات ہوئیں، کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی مگرکیسز ابھی ختم نہیں ہوئے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ نماز عید کےدوران احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کیا جائے، عید کے باعث گھروں میں میل ملاپ میں احتیاط برتیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں