جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کینیڈین وزیراعظم کا دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیےعید پر محبت بھرا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

ٹورنٹو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے کی نماز اور روزے کے بعد عید کے جشن کا وقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہر سال کی طرح اس سال بھی سوشل میڈیا پر کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے عید پر اپنے محبت بھرے پیغام دیا۔

جسٹن ٹروڈو نے پیغام کے آغاز میں السلام علیکم کہہ کر عالم اسلام کو عیدکی مبارک باد دیتے ہوئے کہا رمضان المبارک امت مسلمہ کے لیے ایک اہم وقت ہے۔۔ ایک مہینے کی نماز، روزے کے بعد عید کے جشن کا وقت ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد عید دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ مل کر خوشیاں منانے کا دن ہے، کورونا کے باعث پچھلے دو سال ہم سب کے لیے چیلنج بھرے رہے ہیں لیکن اسلام کے بنیادی اقدار، سخاوت، امن، شکر گزاری اور ایک دوسرے سے ہمدردی کے جذبے نے وباء کا سامنا کرنے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ فراہم کیا۔

جسٹن ٹروڈو نے ملک کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے انھیں معاشرے کا اہم حصہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک کی طرح کینیڈا میں بھی آج عیدالفطرمنائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں