تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کینیڈا کے نئے وزیرِِاعظم جسٹن ٹروڈیو کا نیا انداز

مونٹریال : کینیڈا کے نومنتخب وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نے ایسا انوکھا انداز اپنایا جس کو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے، جسٹن ٹروڈیو نے مونٹریال میں ایک پروگرام میں ایک پنجابی کی طرح بھنگڑا ڈالا تو دیکھنے والے حیران رہ گئے.

مونٹریال میں ہونے والے ایک پروگرام میں جسٹن ٹروڈیو نے ڈانسرز کے ساتھ قدم سے قدم ملائے اور بھنگڑے ڈالے، سفید شیروانی اور پاجامہ میں ملبوس تینتالیس سالہ کسی ماہر پنجابی کی طرح ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں.

کینیڈا کے نو منتخب وزیراعظم کھانے میں بھی دیسی ٹیسٹ رکھتے ہیں اور بریانی تو ان کی پسندیدہ ڈش ہے.

سب وے اسٹیشن پر لوگوں کے ساتھ سیلفیاں اور اب مونٹریال میں ہونے والے ایک ایونٹ میں بھنگڑا کینیڈا کے نئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو عوامی نمائندے نکلے.


Justin Trudeau Bhangra by Indianews247

ٹروڈیو جو سابق اسکول ٹیچر ہیں، پہلی بار 2008 میں پارلیمان کے رکن بنے اور 2013 میں لبرل پارٹی کے اس وقت سربراہ بنے جب ان کی جماعت 2006 کے بعد کنزرویٹو پارٹی کے مقابلے میں تواتر کے ساتھ تین انتخابات ہار گئی تھی.

جسٹن ٹروڈیو کینیڈا کے آنجہانی وزیر اعظم پیئر ٹروڈیو کے بیٹے ہیں جو 1968 میں ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوئے اور وہ مسلسل 16 سال تک اس عہدے پر فائز رہے۔

Comments

- Advertisement -