کینیڈین وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ بھاری محصولات عائد کیے جانے کے اعلان پر کینیڈا اور امریکی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔
ٹورنٹو میں نو تشکیل شدہ کینیڈا-امریکا تعلقات کونسل کے اجلاس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اگر ٹرمپ کینیڈا کے خلاف کوئی محصولات عائد کرتے ہیں، تو ملک "جواب کے لیے تیار ہے”۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ملک کو ایک "نازک لمحہ” کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جواب "زبردست لیکن معقول” ہوگا یہ وہ نہیں ہے جو ہم چاہتے ہیں، لیکن اگر وہ آگے بڑھتے ہیں تو ہم بھی کام کریں گے۔
ٹروڈو نے مزید کہا کہ کونسل کے اراکین نے واضح کیا ہے کہ امریکی ٹیرف کے "امریکا کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گے، امریکی ملازمتوں کو خطرے میں ڈالیں گے، امریکیوں پر قیمتیں بڑھیں گی اور ہماری اجتماعی سلامتی کو نقصان پہنچے گا”۔