اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی آئی اے کی آپریشنل سروسز عالمی معیار پرپورا اترنے میں کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کی آپریشنل سروسز کو عالمی معیار پر کامیاب قرار دے دیا اور کہا امید ہے پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی کارکردگی کو برقرار رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے حفاظتی توسیع رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں پی آئی اے کی آپریشنل سروسز کو عالمی معیار پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

کینیڈا ٹرانسپورٹ نے ایف اے سی او کے تحت آڈٹ رپورٹ تیار کی ہے اور 24 اگست سے 24 ستمبر2020 تک کی آڈٹ رپورٹ مکمل کرکے جاری کی گئی ہے۔جس میں بتایا ہے کہ پی آئی اےنے فلائٹ اور ایئر وردیننس آپریشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے نے فلائٹ سیفٹی کارکردگی کوبڑھایا ہے، امید ہے پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی کارکردگی کو برقرار رکھےگی، طویل مدتی پروگرام کے تحت کارکردگی کومزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے ارشد ملک نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی ٹیم کی کامیابی کا ثمرہے، آڈٹ رپورٹ نے ثابت کردیا پی آئی اے عالمی معیار پر پورا اتر رہی ہے ، پی آئی اے مزید بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں