چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کا معاملہ ہمارا جینا مرنا ہے، 6 کینالز کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایوان صدر میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے، معاملے پر بھرپور انداز اور مربوط حکمت عملی کیساتھ تحریک شروع کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر حکومت کو مزید اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا، دہشت گردی کاخاتمہ ہم سب نے مل کر کرنا ہے۔
پاکستان اب ایک اور مارشل لا کا متحمل نہیں ہوسکتا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمانی قومی سلامتی کے بعد خود بلوچستان جاکرامن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آئندہ وفاقی بجٹ کےحوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں، سیلاب متاثرین کے فنڈز کی ادائیگی کےلئے وزیراعظم سے رابطے ہیں۔