جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کینسر مکمل طور پر انسانوں کی ایجاد کردہ بیماری ہے: تحقیق

اشتہار

حیرت انگیز

سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق کینسر مکمل طور پر انسانوں کی ایجاد کردہ بیماری ہے۔ تحقیق کے مطابق اس کی وجہ آلودگی اور ناقص غذائی اجزا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونیورسٹی میں ماہرین اور سائنسدانوں نے قدیم مصر اور یونان کی تاریخ کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا۔ اس تحقیق میں سب سے پہلا کینسر مصر کی ایک ممی میں بھی دریافت کیا گیا۔

mummy

ریسرچ کے مطابق کئی سو ممیوں کو جانچنے کے بعد صرف ایک ممی میں اس مرض کی تشخیص ہوئی۔ مزید یہ کہ اس مرض کی علامات بھی بہت کم پائی گئیں۔

ماہرین کے مطابق کینسر کا مرض صنعتی انقلاب کے بعد تیزی سے ابھرنا شروع ہوا۔

ریسرچ ٹیم میں شامل ڈاکٹر روزائل ڈیوڈ کے مطابق، صنعتی انقلاب کے بعد کینسر، دل کے امراض کے بعد موت کی دوسری وجہ بن گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری فطرت میں ایسی کوئی چیز نہیں جس سے کینسر جیسے امراض پیدا ہوں۔ اس مرض کی واحد وجہ آلودگی، ہماری غیر صحتمند غذائی عادات اور طرز زندگی ہے۔

ir-2

سائنسدانوں کے مطابق اس ضمن میں ان کے پاس صدیوں کے نہیں بلکہ لاکھوں سالوں کے اعداد و شمار ہیں۔ اب تک ہزاروں ممیوں کو تلاش کیا جا چکا ہے اور ان پر ریسرچ کی جاچکی ہے لیکن صرف 2 ممیز میں کینسر کی معمولی سی علامات ملی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں