ڈیوڈ وارنر کی جانب سے پاکستان کے خلاف شاندار سنچری بنانے کے بعد ان کی اہلیہ نے مچل جانسن کو ٹرول کرنا شروع کردیا۔
پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کی شروعات سے قبل سابق کرکٹر مچل جانسن نے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی تاریخ کے بدترین اسکینڈل میں ملوث پلیئرز کو ٹیسٹ میچ فیئرویل نہیں دینا چاہیے۔
پرتھ میں گرین شرٹس کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کینگرو اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 164 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز کی بدولت آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی اور اس نے پہلے دن 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنا لیے ہیں۔
ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈائس وارنر نے مچل جانسن کو چھیڑنے اور ٹرول کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
اپنے شوہر کی شاندار سنچری کے بعد انھوں نے ایکس پر وانر کی تصویر کے ساتھ خاموش کرانے کی ایموجی شیئر کی۔
— Candice Warner (@CandiceWarner31) December 14, 2023
اس معنی خیز ٹوئٹ کے وائرل ہوتے ہی شائقین اپنی مختلف آرا کا اظہار کررہے ہیں اکثر شائقین کا کہنا ہے کہ یہ کرکٹ آسٹریلیا میں سامنے آنے والے حالیہ تنازع پر مچل جانسن کو جواب ہے۔