جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

ویڈیو: نامعلوم افراد نے امیدوار کی ہار پہنا کر پٹائی کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں انتخابی مہم کے دوران نامعلوم افراد نے سیاسی جماعت کے امیدوار کی سرِ عام پٹائی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت کنہیا کمار کے نام سے ہوئی جو لوک سبھا الیکشن میں کانگریس اور انڈیا بلاک کی طرف سے مشترکہ امیدوار ہے۔

کنہیا کمار کونسلر دفتر میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھا جہاں اس نے میڈیا کے نمائندگان سے بھی گفتگو کی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں بڑا مجمع دفتر کے باہر دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک نامعلوم شخص ہاتھوں میں ہار لیے کنہیا کمار کے قریب آیا۔ اس نے امیدوار کو ہار پہناتے ہی ہاتھا پائی شروع کر دی۔ ملزم کے ساتھ اس کے دیگر ساتھ بھی تھے جنہوں نے کنہیا کمار پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔

کارپوریشن کونسلر چھایا گورو شرما کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کروائی گئی کہ سات سے آٹھ لوگوں نے امیدوار کنہیا کمار پر حملہ کیا جن میں سے دو مسلح افراد بھی تھے۔

شکایت میں کہا گیا کہ ملزمان نے کنہیا کمار کو ہار پہنا کر زوردار تھپڑ جڑ دیا اور ان کی پٹائی کی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا شروع کر دیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے وہاں موجود لوگوں پر کالی سیاہی بھی پھینکی۔ ملزمان کے حملے میں چار خواتین زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں