جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پنجاب سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

ذرائع الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق کامیاب ہونے والوں میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے3،3 جب ‏کہ ق لیگ کا ایک امیدوار شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری، سیف اللہ نیازی اور عون عباس بلامقابلہ ‏کامیاب ہوئے۔ ن لیگ کےعرفان صدیقی، پروفیسرساجدمیر اور افنان اللہ خان کامیاب ہوئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا جنرل نشست پر کامیاب ہوئے۔ اس سےقبل ‏ٹیکنوکریٹ کی 2نشستوں پرعلی ظفرایڈووکیٹ اور اعظم نذیرتارڑ کامیاب ہو چکے ہیں۔

خواتین کی 2نشستوں پر ڈاکٹر زرقا تیمور اور سعدیہ خاقان عباسی شامل ہیں۔ پنجاب میں اب ‏سینیٹ کی نشستوں کیلئے پولنگ نہیں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں