ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سینیٹ الیکشن میں کتنے امیدوار میدان میں ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات 2024 کیلیے کُل 59 امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد سے 4، پنجاب سے 9، سندھ سے 20 اور خیبر پختونخوا سے 26 امیدوار ہیں، جنرل نشست پر 29، خواتین نشست پر 11 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر 15 اور اقلیتی نشست پر 4 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

بلوچستان سے تمام امیدوار بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پنجاب سے جنرل نشستوں کے امیدوار بھی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

اسلام آباد سے جنرل اور ٹیکنوکریٹ نشست پر 2، 2 امیدوار ہیں، پنجاب سے خواتین کی نشست پر 4، ٹیکنوکریٹ اور علما کی نشست پر 3 امیدوار ہیں۔ پنجاب سے اقلیتی کی نشست پر 2 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ سے جنرل نشست پر 11، خواتین نشست پر 3 امیدوار ہیں، سندھ سے ٹیکنوکریٹ نشست پر 4 اور اقلیتی نشست پر 2 امیدوار ہیں۔

خیبر پختونخوا سے جنرل نشست پر 16، خواتین نشست پر 4 امیدوار ہیں، صوبے سے علما اور ٹیکنوکریٹ نشست پر 6 امیدوار میدان میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں