جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کانز فلم فیسٹیول 2016: ’کیفے سوسائٹی‘سے فیسٹیول کا اغاز

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس کے شہر کانز میں  بین الاقوامی فلم فیسٹیولکا آغاز ہوگیا، فلمی میلے کا آغاز رنگا رنگ افتتحاحی تقریب سے ہوا۔

کانز کی افتتاحی تقریب میں فلمی ستاروں کے ساتھ اخباری نمائندگان اور فلمی دنیا سے منسلک افراد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں کینز فلم فیسٹیول کی جیوری کے چیئرمین جارج ملر بھی شریک تھے۔

افتتاحی تقریب کی میزبانی فرانسیسی کامیڈین لارینٹ لافیتے نے کی۔ امریکی ہدایت کار ووڈی ایلن اور میکسین اداکار گیل گارشیا نے بھی میزبانی کےفرائض نبھائے۔

- Advertisement -

 

c3

 

c2

 

میلے کا افتتاح ووڈی ایلن کی فلم ’کیفے سوسائٹی‘ سے کیا گیا۔

 

c1

 

c-6

 

کانز فلم فیسٹیول کے لیے فرانس بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کزینویو کے مطابق فیسٹیول میں 45 ہزار لوگوں کی آمد متوقع ہے جن کی سیکیورٹی کے لیے 400 سیکیورٹی اہلکار، سینکڑوں پولیس اہلکار اور خصوصی دستے تعینات کیے جارہے ہیں۔

 

c5

 

c-4

 

c7

 

فرانس گزشتہ سال نومبر سے ایمرجنسی کی حالت میں ہے جب کہ داعش نے پیرس کے بٹاکلان کنسرٹ ہال، کیفے اور اسٹیڈیم پر حملہ کر کے 130 لوگوں کی جان لے لی تھی۔

 

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ وہ خود لے رہے ہیں۔ جتنے سیکیورٹی خطرات اب ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں تھے۔ آپ کو ایک ایسے دشمن سے خطرہ ہے جو کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔

 

واضح رہے کہ فرانس میں جاری ایمرجنسی کو طول دینے کا اعلان کیا جا چکا ہے جس کا مقصد یورو 2016 فٹبال ٹورنامنٹ تک سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ اگلے ماہ شروع ہونے جارہا ہے۔

کانز فلم فیسٹیول 22 مئی تک جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں