جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

کینز فلم فیسٹول 2016: تیسرے دن فلم ’ٹرین ٹو بوسن‘ کی نمائش

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس میں کینز فلم فیسٹیول 2016 پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ تیسرے دن فلم ’ٹرین ٹو بوسن‘ کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ اداکارہ جولیا رابرٹس نے ننگے پاؤں ریڈ کارپٹ پر چل کر سب کو حیران کردیا۔

فرانس میں جاری کینز فلم فیسٹیول 2016 کے تیسرے دن فلم ’ٹرین ٹو بوسن‘ کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

c5

- Advertisement -

اس سے قبل ریڈ کارپٹ پر اداکارہ جولیا رابرٹس نے ننگے پاﺅں چل کر ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ اداکارہ ایوارڈز تقریبات میں ننگے پاؤں جانے کے لیے مشہور ہیں اور اپنی شادی کے دن بھی ان کے پیروں میں جوتے نہیں تھے۔

c6

جولیا رابرٹس کا یہ عمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ میں ایک خاتون کو ہیل والے جوتے استعمال نہ کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا اور اس کے بعد اس موضوع پر ملک بھر میں بحث شروع ہوگئی۔ کئی ہزار افراد نے اس پٹیشن پر دستخط کیے ہیں کہ جاب کے دوران ہیل پہننے کے قانون پر نظر ثانی کی جائے۔ ناقدین نے بھی اداکارہ کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

c3

کینز کا ریڈ کارپٹ بھی سخت ڈریس کوڈ کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے اور وہاں ہائی ہیلز کا استعمال لازمی ہے۔ گزشتہ سال بھی کچھ خواتین کو کینز فیسٹیول سے اس لیے نکال دیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے ہائی ہیلز نہیں پہن رکھے تھے۔ اس سے ایک روز قبل ٹوائیلائٹ سیریز سے شہرت حاصل کرنے والی کرسٹین اسٹیورٹ نے بھی جوگرز پہن کر ریڈ کارپٹ پر واک کی تھی۔

c1

اس سے ایک روز قبل کینز میں جارج کلونی کی فلم منی مانسٹر کی اسکریننگ کی گئی جس میں فلم کے مرکزی کردار جارج کلونی اپنی اہلیہ کے ساتھ آئے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے ٹی وی شو کی ہے جس میں ہوسٹ اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں پروگرام کرتا ہے اور غلط مشورے دینے پر ایک آدمی کے ہاتھوں یر غمال بن جاتا ہے۔

c2

c4

دوسری جانب ووڈی ایلن کی فلم کی نمائش کے موقع پر فرانسیسی مزاحیہ اداکار لارنٹ لیفٹی کو بھی ’ریپ‘ کے حوالے سے ایک مذاق پر تنقید کا سامنا ہے۔ ’کیفے سوسائٹی‘ کے ڈائریکٹر ووڈی ایلن پر ریپ کے الزامات ہیں۔ تاہم بعد میں فرانسیسی اداکار نے اپنے مذاق پر معذرت کرلی۔

c8

فیسٹیول میں ہالی وڈ اداکاروں سمیت بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے بھی شرکت کی۔

c7

کینز فلم فیسٹول بائیس مئی تک جاری رہے گا جس میں 50 سے زائد فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں