کینز فلم فیسٹول کی رونقیں عروج پر ہیں۔ ریڈ کارپٹ پر فلمی ستاروں کی آمد جاری ہے۔ فیسٹول میں فرانسیسی فلم ’پرسنل شاپر‘ کا پریمیئر سجا۔
فرانس میں جاری کینز فلم فیسٹیول 2016 میں ہالی وڈ کی ہارر فلم ’پرسنل شاپر‘ کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔
#Redcarpet Personal Shopper by Olivier Assayas #Cannes2016 #Competition https://t.co/Rgws1U4aax
— Festival de Cannes (@Festival_Cannes) May 17, 2016
- Advertisement -
فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔
تھرلر فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جو دماغی مرض کا شکار ہوتی ہے۔ اسے اپنے مرے ہوئے بھائی کی روح دکھائی دیتی ہے جو اسے پیغامات بھیجتی ہے۔
سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 19 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
کینز فلم فیسٹول 22 مئی تک جاری رہے گا جس میں 50 سے زائد فلموں کی نمائش کی جائے گی۔