تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

سعودی عرب میں داخل نہیں ہوسکتے، کتنے سال کی پابندی؟

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی ہے کہ خروج عودہ پر جاکر مقررہ وقت پر نہ لوٹنے والے مملکت میں تین سال تک داخل نہیں ہوسکتے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے شہری نے دریافت کیا کہ وہ ملازم جس کا خرج ولم یعد(سعودی عرب آنے پر تین سال کی پابندی) فائل کیا گیا ہے اسے سابقہ کمپنی کی دوسری کمرشل رجسٹریشن پر دوسرا ویزا جاری کیا جا سکتا ہے؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ امیگریشن قانون کے مطابق وہ افراد جو خروج و عودہ ویزے پر گئے ہوتے ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے دوران واپس آئیں۔

محکمہ نے بتایا کہ مقررہ مدت میں نہ لوٹنے کی صورت میں تارکین وطن کو خرج ولم یعد کی کیٹگری میں داخل کردیا جاتا ہے اور اس قانون کے تحت مملکت آنے پر تین برس کے لیے پابندی عائد کردی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ ایسے افراد جن پرخرج ولم یعد کی پابندی عائد کی جاتی ہے وہ صرف اسی صورت میں پابندی کی مدت کے دوران مملکت آسکتے ہیں کہ اگران کا سابقہ سپانسر انہیں دوسرا ویزا جاری کرے۔

Comments

- Advertisement -