تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

’شادی کا ابھی سوچ بھی نہیں سکتی‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ اداکاری سے لطف اندوز ہورہی ہوں شادی کا ابھی میں سوچ بھی نہیں سکتی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں منفی کردار نبھا کر مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ امر خان نے گزشتہ روز ایشیا کپ سے متعلق ایک شو میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امر خان نے کہا کہ شادی کا ابھی میں سوچ بھی نہیں سکتی اداکاری سے لطف اندوز ہورہی ہوں۔

سوشل میڈیا ٹرولرز سے متعلق امر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ بہت ہی فضول تنقید کرتے ہیں۔

اداکار عدنان صدیقی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر امر خان نے کہا کہ عدنان صدیقی سے ٹام کروز تھوڑے بہتر ہیں۔

سیاست سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو کو ہالی وڈ سے آفر آئے تو وہ بھی کریں لیکن پاکستان کو بھی ان کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امر خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں ’ابیر‘ نامی لڑکی کا منفی کردار نبھایا تھا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں منیب بٹ، مریم نور، اسامہ طاہر، سلمیٰ حسن، شازیہ گوہر، محسن عباس حیدر، محمود اسلم ودیگر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -