اسلام آباد : کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن میں پاکستان تحریک انصاف 62 نشستوں کےساتھ سب سےآگے ہیں اور تمام صوبوں میں نمائندگی حاصل کرنے والی واحد جماعت بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن کا میدان تحریک انصاف کے نام کرلیا، پاکستان تحریک انصاف 62 نشستوں کےساتھ سب سےآگے ہیں ، ن لیگ کو 59 نشستیں ملیں جبکہ 52 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے اور پیپلز پارٹی17،ایم کیوایم پاکستان 10نشستوں پر کامیاب ہوئی۔
جماعت اسلامی نے 5نشستیں ،بی اے پی نے3نشستیں ، اےاین پی 2 اور جےیوآئی نے ایک نشست حاصل کی۔
دوسری جانب وفاقی وزیراسدعمر نے کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن میں کامیابی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں پی ٹی آئی پھراکثریتی جماعت بن کرابھری، پی ٹی آئی نے ہر صوبے میں سب سے زیادہ یا دوسری نمبر پر سیٹیں حاص کیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ن لیگ بلوچستان میں کوئی بھی نشست حاصل نہ کرسکی، کنٹونمنٹ انتخابات میں ن لیگ سندھ میں پانچویں نمبرپررہی، پیپلزپارٹی پنجاب اوربلوچستان میں ایک بھی سیٹ نہ جیت سکی، وزیراعظم عمران خان ہی قومی رہنما ہیں۔
Cantonment elections once again show PTI not only as the largest party but also the only national party. Pti won either highest or second highest seats in every province. PMLN 0 in balochistan, 5th in sind. PPP 0 in punjab & balochistan, 3rd in kp. PMIK only national leader
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 13, 2021
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کنٹونمنٹ الیکشن،عوام نے وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ،ایک بار پھر پی ٹی آئی سب سے زیادہ نشستوں کیساتھ سرفہرست رہی، پی ٹی آئی واحد ہےجس نے تمام صوبوں میں نمائندگی حاصل کی۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سکڑ کر علاقائی جماعتیں بن چکی ہیں،بلوچستان میں ن لیگ ایک بھی سیٹ نہیں،سندھ میں پانچواں نمبر رہا جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب اور بلوچستان میں ایک بھی سیٹ حاصل نہ کرسکی۔