لاہور : ہائی کورٹ نے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں امیداوار کی نتائج رکوانے اور دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں والٹن کنٹونمنٹ وارڈنمبر 5 میں امیدوار جاوید ضمیر کی درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس شمس محمودمرزا نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کرمسترد کردی۔
عدالت نے کہا انتخابی نتائج کااعلان ہوچکاہے،متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈالیکشن وارڈنمبر5میں12ووٹوں سےشکست ہوئی، مستردووٹوں کی تعدادہارے جانے والے ووٹوں سے زیادہ ہے، ریٹرننگ افسرنےبدنیتی اوربددیانتی سےنتیجہ کااعلان کردیا۔
خیال رہےوالٹن وارڈ نمبر 5 سے راجہ نور سبحانی 1 ہزار 850 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے تھے ، (ر) میجر جاوید ضمیر نے 1ہزار 8 سو 38 ووٹ حاصل کیے تھے۔