تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کیپٹل ہل ہنگامہ آرائی کیس میں‌ بڑی پیشرفت، ٹرمپ کے حامی کو قید

واشنگٹن: امریکی عدالت نے کیپٹل ہل پر ہونے والے حملے اور فسادات میں ملوث ٹرمپ کے حامی کو قید کی سزا سنا دی۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے 6 جنوری کو کیپٹل ہل فسادات کے مقدمے میں پہلی بار کسی ملزم سزا سنائی، جس کا تعلق ریاست فلوریڈا سے ہے۔

عدالت نے ٹرمپ کے جھنڈے کے ساتھ عمارت میں داخل ہوکرہنگامہ آرائی کرنے والے پاؤل آلارڈ ہوڈجکنس نامی شہری کو 8 ماہ قید کی سزا سنائی۔

عدالتی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ ہنگامہ آرائی کی ویڈیو دیکھنے کے بعد پاؤل پر جرم ثابت ہوا، جس کی بنیاد پر اُسے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 6 جنوری 2021 کو ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی کانگریس کی اہم عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا اور پھر وہ مشتعل ہو کر کیپٹل ہل عمارت میں داخل ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: کیپٹل ہل حملہ کیس، سابق فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، امریکی میڈیا کا دعویٰ

اس ہنگامہ آرائی میں پولیس افسر سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات کرنے کے بعد سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملے میں ملوث 300 افراد کے خلاف پہلے ہی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے اور ان حملہ آوروں کو ایف بی آئی نے تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے تلاش کیا۔

Comments

- Advertisement -