لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا، وہ گلگت بلتستان انتخابی مہم کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدرکاکوروناٹیسٹ ایک بارپھرمثبت آگیا، کیپٹن(ر)صفدرشریف میڈیکل سٹی کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔
ڈاکٹروں نے کیپٹن صفدر اعوان کو مزید دو ہفتوں کے لئے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
یاد رہے گلگت بلتستان انتخابی مہم کےدوران کیپٹن (ر) صفدر کورونامیں مبتلاہوئےتھے، جس کے بعد انھوں نے لاہورپہنچ کر خود کو جاتی امرامیں قرنطینہ کرلیا تھا۔
خیال رہے پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے ، جس کے باعث کورونا وائرس کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئیں جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزارنوسو چون افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 40 ہزار 379 جا پہنچی۔