جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ایک عمران قصور میں اوردوسرا عمران پورے ملک میں پکڑا گیا، کیپٹن صفدر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کیپٹن صفدر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک عمران قصورمیں پکڑاگیا دوسرا پورے ملک میں پکڑا گیا، یہ سازش نواز شریف نہیں ملکی ترقی کے خلاف کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے صحافی نے سینیٹ سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے جواب دینے کے بجائےعمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہایک عمران قصورمیں پکڑا گیا دوسرا پورے ملک میں پکڑا گیا۔

کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومت کے خلاف کیوں سازش کی گئی، نوازشریف کا ہر جلسہ دوسرے جلسے سے بڑا ہورہا ہے یہ سازش نوازشریف نہیں ملکی ترقی کے خلاف کی گئی ، ساری سازشیں بے نقاب ہوگی۔


مزید پڑھیں : عمران خان نے اسمبلی کو نہیں ممبران کو گالی دی ہے، کیپٹن (ر) صفدر


یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو عوام کے لئے کچھ کرتا ہے عوام اسے یاد رکھتے ہیں، پارلیمنٹ کیخلاف بیان کے معاملے کو عوام پر چھوڑتے ہیں۔

کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کیخلاف بیان دینے والا آئندہ اس میں بیٹھے بھی نہیں، عمران خان نےاسمبلی کونہیں ہراس ممبرکوگالی دی، کل لوگ انہیں ووٹ نہیں دیں گے تو یہ انہیں بھی گالیاں دینگے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں