ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

’کیپٹن امریکا‘ نے خود پر ہونے والی تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

مارول یونیورس میں ’کیپٹن امریکا‘ کا کردار نبھانے والے کرس ایونز نے کوئنٹن ٹرانٹینو کی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے ان کی بات سے حیران کن طور پر اتفاق کرلیا۔

کرس ایونز نے جی کیو میگزین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال میں وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں، کردار ہی اسٹار ہے، آپ یہ کردار نبھاتے تو ہیں لیکن آپ کو اس کا بوجھ محسوس نہیں ہوتا۔‘‘

اسی انٹرویو میں، کرس نے کیپٹن امریکا کے طور پر اپنی واپسی کے بارے میں افواہوں پر بھی گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس کردار کو دوبارہ سے ادا کرنا ایک اچھا خیال ہوگا لیکن ایسا شاید جلد نہ ہوپائے۔

معروف ہالی وڈ ہدایت کار کوئنٹن ٹرانٹینو، مارول سنیماٹک یونیورس کے لیے زیادہ پسندیدگی نہیں رکھتے۔ پچھلے سال، ’ونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ‘ کے ڈائریکٹر نے اس وقت لوگوں کی توجہ حاصل کرلی تھی جب انھوں نے کہا تھا کہ ’ایم سی یو‘ میں کردار ہی حقیقی اسٹارز ہیں، انھیں ادا کرنے والے اداکار اسٹارز نہیں ہیں۔

کوئنٹن نے الزام عائد کیا تھا کہ آج کے دور میں ہالی ووڈ میں کسی اسٹار کے نہ ہونے کی بڑی وجہ مارول سیریز ہے۔

انھوں نے گزشتہ سال ایک پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ ’’ہالی ووڈ میں مارولائزیشن کے باعث وہ تمام اداکار جو ان کرداروں کو نبھارہے ہیں مشہور ہوئے ہیں لیکن وہ فلم اسٹارز نہیں ہیں، اصل میں کیپٹن امریکا کا کردار ہی اسٹار ہے۔ تھور کا کردار اسٹار ہے۔‘‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں