لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے وارم اپ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا، ٹیم ون نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنالیے، کپتان اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم آپس میں وارم اپ میچ کھیل رہی ہے، جس کا مقصد بنگلادیش کے ٹکراؤں کے دروان اچھی فارم میں واپس آنا ہے، ٹیم ون اور ٹو نے اچھا کھیل پیش کیا۔
ٹیم ون کے شان مسعود اور بابر اعظم نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔
Pakistan Test Team Camp 2020!
Practice Match – Stumps Day One. @shani_official and @babarazam258 hit centuries to help Team 1 reach 320-5.
For Team 2 @iMusaKhan picked two wickets. pic.twitter.com/7M4m93Kl16— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 30, 2020
شان مسعود 103 اور بابر اعظم 101 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوئے۔ محمدرضوان 45 اور فہیم اشرف 21رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ جبکہ کپتان اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ٹیم ٹو کے محمد موسیٰ نے2 اور بلال آصف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیم اچھا پر فارم کرے گی۔
پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز، بی سی بی نے اہم اعلان کردیا
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیست میچز کی سیریز کا پہلا میچ 7 فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔
ٹیسٹ سیریز میں فواد عالم کو موقع دئیے جانے کا قوی امکان ہے، فواد عالم ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارم کرکے قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ میں شامل ہوئے تھے۔