چٹاگانگ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بنگلادیش سے فتح کے باوجود خامی کی نشاندہی کردی۔
تفصیلات کے مطابق چٹاکانگ ٹیسٹ جیتنے کے بعد گفتگو میں بابراعظم نے کہا کہ بنگلا دیش نے پہلی اننگز کا پہلا سیشن بہترین کھیلا، تاہم پاکستان نے اچھا کم بیک کیا اور فتح حاصل کی۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ بولنگ میں مزید تسلسل لانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چٹاکانگ ٹیسٹ:پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق اور عابد علی کی کارکردگی کو متاثر کن قرار دیتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں نے کمال کارکردگی کا مظاہرہ کیا، شاندار پرفارمنس سے میں بہت خوش ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے چٹاکانگ ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، پاکستان کی جانب سے شاندار کارکردگی پر عابد علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔