لاہور: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا.
تفصیلات کے مطابق بسمہ معروف کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، آئی سی سی نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کو گلوبل ڈولپمنٹ اسکواڈ کا کپتان مقررکردیا.
گلوبل اسکواڈ جلد آسٹریلیا کا دورہ کرے گا، بگ بیش لیگ کی ٹیموں سےمیچز کھیلے گا.
اس سلسلے میں بسمہ کا کہنا ہے کہ گلوبل اسکواڈ کی کپتانی اعزاز کی بات ہے، اس تجربے سے میرے کھیل میں بھی بہتری آئےگی.
خیال رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں نے عالمی کرکٹ میں خود کو منوا لیا ہے. ٹیم کی باصلاحیت رکن ندا ڈار نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے معاہدہ کرلیا۔
نڈا ڈار بگ بیش لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر ہوں گی۔
وہ بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کریں گی، پاکستانی آل راؤنڈر لیگ کھیلنے کے لئے پانچ اکتوبر کو لاہور روانہ ہوں گی۔