ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا 26 واں یوم شہادت، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خراج عقیدت

اشتہار

حیرت انگیز

آج عزم و ہمت اور شجاعت میں بے مثال کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کا 26 واں یوم شہادت ہے، ملک بھر کے عوام کارگل جنگ کے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

انسپکٹر جنرل ایف سی نارتھ میجر جنرل انجم ریاض نے صوابی میں شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظیم قربانی کو قوم کی طرف سے سلام بھیجا رہا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا، فیلڈ مارشل نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیپٹن کرنل شیرخان کی قربانی مادر وطن سے غیر متزلزل وفاداری کی علامت ہے، ان کی شہادت پاک آرمی کی بہادری، جانثاری کی عظیم روایات کی عکاس ہے۔


ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں 9 محرم کے مرکزی جلوس اور مجالس


وزیر اعظم شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان کو 26 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا اور پیغام میں کہا انھوں نے کارگل کے محاذ پر بہادری، جرات اور شجاعت کا اس طرح مظاہرہ کیا کہ دشمن بھی کیپٹن کرنل شیر خان کی بہادری اور جرات کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔

شہباز شریف نے کہا شہید نے فرض شناسی اور وطن کے دفاع کے لیے جان کی پرواہ نہ کی، اور ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، مجھ سمیت پوری قوم انھیں سلام پیش کرتی ہے۔

یاد رہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو شیر کارگل کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، وہ کارگل کے محاذ پر 5 جولائی 1999 کو شہید ہوئے، ان کا تعلق 90 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے تھا، اور سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا، شہادت کے وقت وہ 12 این ایل آئی میں تعینات تھے۔

کارگل کے ہیرو کی جرأت، قیادت اور بہادری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، کرنل شیر خان شہید کو دلیری اور بہادری پر سب سے بڑے فوجی اعزاز سے نوازا گیا، ان کی بہادری کی تعریف دشمن نے خود کی، بھارتی بریگیڈیئر پرتاب سنگھ نے شہید کی بہادری کا اعتراف کیا، اور کہا کیپٹن کرنل شیر خان کو نشان حیدر دیا جانا خوشی کا باعث تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں