لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کولمبو اسٹرائیکر کے کپتان نروشان ڈکویلا نے بابر اعظم کے حوالے سے بڑے انکشافات کردیے۔
کولمبو اسٹرائیکر کے کپتان نروشان ڈکویلا نے کہا کہ کولمبو کی وکٹ سلو جبکہ کینڈی کی بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، بابر اعظم ہمیشہ ہی تیار رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان کے کپتان بابر اعظم پوری طرح تیار ہیں، بابر ایک ایسے بلے باز ہیں جو کسی بھی فارمیٹ میں مخالف ٹیم پر حاوی رہتے ہیں۔
نروشان ڈکویلا کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ہمیشہ ہر چیلنج اور کنڈیشنز کے لیے تیار رہتے ہیں، انہوں نے ابھی سے اپنی نظریں بھارت کے خلاف میچ پر مرکوز کی ہوئی ہیں۔
https://twitter.com/SharyOfficial/status/1686275592088395776?s=20
کولمبو اسٹرائیکر کے کپتان کا کہنا تھا کہ نیٹ میں بابر ہمیشہ پیڈز باندھ کر تیار رہتے ہیں، وہ کبھی اپنے پیڈز نہیں اتارتے، نیٹ میں پریکٹس کے دوران بابراعظم لمبے سیشن تک بیٹنگ کرتے ہیں۔
نروشان ڈکویلا نے کہا کہ بابر اعظم ہمیشہ اپنے آپ کو بہتر اور آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، سری لنکن کنڈیشنز میں وائٹ بال کھیل رہے ہیں جو ایشیا کپ کی تیاری کا ایک اچھا موقع ہے۔
کولمبر اسٹرائیکر کے کپتان نے کہا کہ بابر اعظم کھلاڑی کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی ہیں، مجھے یقین ہے کہ وہ ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں بہترین پرفارم کرکے لیڈنگ رن اسکورر ہوں گے۔
اس کے علاوہ نروشان ڈکویلا کا یہ بھی کہنا تھا کہ بابر اعظم کا ہماری ٹیم میں ہونا بہت اچھا ہے، وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اگر دوسرے غیر ملکی کھلاڑیوں سے ان کا موازنہ کیا جائے پاکستان کے کھلاڑی بہت تجربہ کار ہیں۔