تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

لاہور:کیپٹن (ر) صفدرکو گرفتارکرلیا گیا

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا گیا.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن قائد نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو راوی ٹول پلازہ سے حراست میں‌ لے لیا گیا ہے.

پولیس کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو اشتعال انگیز تقریر پر گرفتار کیا گیا ہے.

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اشتعال انگیز تقریر کی تھی، انہوں‌ نے قانون کو ہاتھ میں‌ لینے کی کوشش کی، قانون جو ہاتھ میں‌ لیتا ہے تو ان کے ہاتھ میں‌ ہتھکڑی ہوتی ہے.

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے پیشی کے دوران بھی پولیس والوں‌ سے مار پیٹ کی تھی، منصوبہ بندی کے تحت لوگوں‌کو جمع کرکے اشتعال کیا گیا.

انہوں‌ نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدراب وزیراعظم پاکستان کے داماد نہیں‌ ہیں، وہ اب کرپشن کرنے والے شخص کے داماد ہیں، اب اگر قانون کرپشن کرنے والوں‌ کے خلاف حرکت میں‌ آتا ہے تو وہ ان کی طبیعت کو ناگوار گزرتا ہے.

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو نفسیاتی ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی بیماری پر بیٹے اور داماد نے سیاست شروع کردی تھی، حسین نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نواز شریف کو زہر دینے کا دعویٰ کیا تھا۔

خیال رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مریم نواز کی عدالت میں‌ پیشی کے دوران پولیس پر حملہ بھی کیا تھا اور اس کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے ضمانت کرالی تھی۔

 

Comments

- Advertisement -