پشاور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کو انڈا مارنے کی کوشش کی گئی تاہم انڈا کیپٹن (ر)صفدر کو نہیں ، قریب کھڑی گاڑی کو لگا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کیلئے کیپٹن (ر)صفدر عدالت پہنچے۔
کیس کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ گیٹ کے سامنے کیپٹن (ر)صفدر پر انڈا پھینکنے کی کوشش کی گئی تاہم انڈا کیپٹن (ر)صفدر کو نہیں قریب کھڑی گاڑی کو لگا۔
واقعہ کے بعد کیپٹن (ر)صفدر نے ڈنڈا اٹھالیا ، جس پر نامعلوم شخص فرار ہوگیا۔
دوران سماعت کیپٹن (ر)محمد صفدر کے وکلانے دلائل مکمل کئے اور کہا نیب بتائےایک کیس میں کتنی انکوائری ہورہی، ایک کیس میں لاہور اور پشاور میں انکوائری آرٹیکل 13 کےخلاف ہے۔
نیب کے پرائیوٹ کونسل نے جائیدادوں سے متعلق چارٹ پیش کیا ، جس پر جسٹس لعل جان نے کہا جو چارٹ آپ نے دیااس پر کوئی دستخط نہیں۔
پشاورہائی کورٹ نے کیپٹن (ر)محمد صفدر کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر کوچارٹ درخواست گزار کے وکیل کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا جبکہ نیب کوکیس کے لیےپرائیویٹ کونسل ہائیر کرنے کی اجازت دے دی۔