اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شیخ رشید نے آئین توڑنے کاعندیہ دے دیا ہے‘ کیپٹن صفدر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کے بیان پرازخود نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ شیخ رشید نےآئین توڑنے کاعندیہ دے دیا ہے، شیخ رشید کہتے ہیں ملکی آئین میں جوڈیشل مارشل لا لگ جائے۔

کیپٹن صفدر نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب آپ پاناما کیس میں ریمارکس دیتے رہے، ریمارکس کے باوجود جج صاحبان نے آپ کواحتراماً کچھ نہیں کہا، یہ مطلب نہیں کہ سپریم کورٹ آپ کی ڈکٹیشن پرچلے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بیان پرازخود نوٹس لے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 70سال کے شخص کوکیا پتہ ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ جوڈیشل مارشل لا کی بات کر کے شیخ رشید نے کہا تیاری کرکے نہیں آیا، 70سال کا شخص کیا تیاری کرے گا۔

ادھرسابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے 2013 الیکشن سے پہلے کہا تھا میدان آباد کریں گے، روزگارفراہم کیا جائےگا، خوشحالی لائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ میاں صاحب نے اپنے وعدے پورے کیے، وعدے پورےکرنے پرمیاں صاحب پیشیاں بھگت رہے ہیں۔


ایٹمی دھماکے، دہشت گردی ختم کرنے والا آج عدالت میں بیٹھا ہے‘ نوازشریف


واضح رہے کہ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اقاما کوبنیاد بنا کروزارت عظمیٰ اورپھرپارٹی صدارت سے ہٹایا گیا، اب اسی فیصلےکو بنیاد بنا کرتاحیات نا اہل کرنے کی سوچ رہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں