اشتہار

بائیس کروڑعوام کوامیدہے،نوازشریف پھر وزیراعظم ہوں گے،کیپٹن صفدر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے نواز شریف پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کر چکے ہیں،22 کروڑعوام کوامیدہے،نوازشریف پھروزیراعظم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 22 کروڑ عوام کو امید ہے، نواز شریف پھر وزیراعظم ہوں گے، سی پیک پاکستان کی تقدیر ہے جس کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔روکنے والے رک جائیں گے پاکستان کی ترقی نہیں رکے گی۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ ملکی استحکام، جمہوریت کی بقا، آئین کی مضبوطی کیلئے نوازشریف پھر وزیراعظم ہونگے۔

- Advertisement -

صحافی نے کیپٹن (ر)صفدر سے سوال کیا کہ پارٹی میں آپ سے متعلق کچھ ناراضگیاں ہیں، جس کے جواب میں کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ اللہ اورنبیﷺ کی خوشنودی کا طلب گار ہوں، نارضگیاں ہوتی بھی ہیں اور نہیں بھی۔

پامانا لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے داماد نے کہا کہ واجد ضیا نے میرے خلاف جھوٹ لکھا۔2018میں شیر دھاڑے گا اور جے آئی ٹی کے والیوم ٹین کو پھاڑ دے گا۔

بعد ازاں  احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سماعت کے آغاز پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی موصول نہ ہونے پرسماعت میں 15 منٹ کا وقفہ لیا گیا جس کے بعد تھوڑی دیر بعد عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے منگل 7 نومبر تک ملتوی کردی۔


مزید پڑھیں : قوم دیکھےگی نوازشریف سرخرو ہوں گے‘ کیپٹن صفدر


یاد رہے کہ کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے تہیہ کرلیا جینا مرنا صرف قائداعظم کے پاکستان کے لیے ہے، زیادتی نوازشریف کے ساتھ نہیں بلکہ نظریہ پاکستان اور ریاست کےساتھ ہورہی ہے،  یہ لوگ نوازشریف کو کتنی بار باہر نکالیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایک عدالت اٹک قلعہ میں دیکھی اورایک اسلام آباد قلعہ میں دیکھ رہا ہوں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں