بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

انتخابات 2018 میں بھی کپتان گلیوں میں کھیلتے نظر آئیں گے،کیپٹن (ر)صفدر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے پاکستان کی سیاست نواز شریف کی ذات سے منسلک ہے، دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں بھی کپتان گلیوں میں کھیلتے نظر آئیں گے، آرمی چیف کی سینیٹ کو بریفنگ اچھا شگون ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دان کو عدالت کی ضرورت نہیں ہوتی پاکستان کی سیاست نواز شریف کی ذات سے منسلک ہے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں بھی کپتان گلیوں میں کھیلتے نظر آئیں گے۔

آرمی چیف کی سینیٹ میں بریفنگ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ چیف کی سینیٹ کو بریفنگ اچھا شگون ہے ، قومی اسمبلی کو بھی ایسی بریفنگ دی جانی چاہئے۔


مزید پڑھیں : عمران خان 2023 تک سڑکوں پرہی رہیں گے‘ کیپٹن صفدر


یاد رہے کہ چند روز مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان سمجھتے ہیں عدالتیں، الیکشن کمیشن ان کےماتحت ہے، عمران خان لیڈرنہیں ہیں، آج بھی ایمپائر کےانتظارمیں ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کا تھرڈ ایمپائرکون ہے؟ جس پر کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ عمران خان کا ایمپائر ریٹائرڈ ہے، عمران خان بھول جائیں کہ ان کے نصیب میں اقتدار ہے، وہ 2023 تک سڑکوں پرہی رہیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں