تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کیپٹن (ر)‌ صفدر کے خلاف نیب تحقیقات ختم

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو  (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف کیس کی تحقیقات عدم ثبوت کی بنیاد پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں قومی احتساب بیورو کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نیب کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر بورڈ نے اطمینان کا اظہار کیا اور کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کرپشن فری پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب نے اجلاس میں تین ریفرنسز اور 9 کیسز کی تحقیقات کی منظوری دی۔ نیب اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ن کے خیبرپختون خوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے رہنما امیر مقام کے خلاف کیس انکوائری کی منظوری دی گئی۔

تحقیقات بند کرنے کی منظوری

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں،این ایچ اے کے افسران /اہلکاروں،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان، پاک پی ڈبلیو ڈی کے افسران /اہلکاروں، محمد ارسلہ خان، ڈاکٹر مجیب الرحمان سابق آئی جی، امان اللہ خان جدون سابق وزیر پیٹرولیم ، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران اہلکاروں سمیت دیگر دیگر کے خلاف جاری انوسٹی گیشن اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

ریفرنسز کی منظوری

اجلاس میں احسان اللہ محسود سابق سینئر رکن بور ڈ آف ریونیو خیبر پختون خوا، مقبول احمد لہڑی سابق ضلعی ناظم خیبرپختون خوا، ڈاکٹر کلیم اللہ سابق میئر کوئٹہ کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی، ملزمان پر سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری اراضی کو سستے داموں الاٹ کر کے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

تحقیقات کی منظوری

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 9 انکوائریز کی منظوری دی گئی، جن میں ڈاکٹر نوید ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ، طارق محمود ایڈمنسٹریٹو آفیسر ، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے افسران ، اہلکار، پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ، ممتاز خان سابق چیف کنزرویٹو فاریسٹ، ناصر خان سابق رکن قومی اسمبلی، شہاب خٹک سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خوا ، محمد نسیم منیجنگ ڈائریکٹر، ناصر،غفور جنرل منیجر، علی رحمان زونل منیجر ڈبلیو ایس ایس پی، گوادر ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران، اہلکاروں، غلام حسین جعفر چئیرمین ٹاؤن شپ ہاؤسنگ اسکیم ضلع خضدار ، امیر مقام سابق مشیر برائے وزیر اعظم شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -