جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

کیپٹن صفدرنے اہلیہ کی آف شور کمپنی سے انکارکردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے دامادکیپٹن صفدر نے اپنی اہلیہ مریم نواز کی آف شور کمپنی کی موجودگی سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کےمطابق کیپٹن صفدر نے آف شور کمپنیوں کے حوالے سے لگائے گئے عمران خان کے الزامات پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہے لہذٰا ان کی درخواستوں کو خارج کیا جائے۔

کیپٹن صفدر نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی اہلیہ مریم نواز باقاعدگی سے ٹیکس اداکرتی ہیں اور انہوں نے اپنے ٹیکس ریٹرنز میں اپنے تمام اثاثے ظاہر کیے ہیں۔

انہوں نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ عمران خان نے میری نااہلی کےلیے اسپیکر کو کوئی ریفرنس نہیں بھیجا جبکہ دفعہ 62اور 63کے تحت نااہلی کا دائرہ کار بہت محدود ہے ۔

کیپٹن صفدر نے کہا ہےکہ الیکشن سے پہلے آرٹیکل 62کے تحت نااہلی کا سوال نہیں اٹھایا گیا،انہوں نے کہا کہ میرے خلاف عمران خان نے جھوٹا مقدمہ بنایا جسے خارج کیا جائے۔

مزید پڑھیں: پاناما لیکس: ذرائع آمدنی نہ بتانے پرجائیداد بے نامی ہونے کا امکان

واضح رہےکہ گزشتہ روزسپریم کورٹ کا کہناتھاکہ وزیر اعظم کے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نوازاورصاحبزادی مریم صفدر کواپنی جائیداد بنانے کے ذرائع کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کرنا ضروری ہوگا اگر ایسا نہیں ہوا تو نیب آرڈیننس کے مطابق ان کی جائیداد بے نامی قراردی جاسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں