لاہور : کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اےآروائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی کہی گئی باتوں سے ہی مکر گئے اور اےآروائی کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اےآروائی نیوز کو مرضی سے انٹرویودیا اور جب نشر ہوا تو محاذ کھول دیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اےآروائی نیوز کودیےگئےانٹرویومیں اپنی کہی گئی باتوں سے ہی مکرگئے۔
کیپٹن (ر)صفدر نے انٹرویوسے اپنے مطلب کی بات نکال کر اس پر کمنٹری کرنے کا دعویٰ کردیا۔
کیپٹن صفدر نے کہا کہ اے آر وائی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں، 21منٹ کے انٹرویو کو اپنے مقصد کے لیے 6 منٹ کا کیا گیا۔
یاد رہے کیپٹن (ر) صفدر نے اے آر وائی نیوز پر انٹرویو میں پارٹی قیادت پر تنقید کی تھی۔
کیپٹن (ر)صفدر نے قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن کا ووٹ دینے کو نوازشریف کی بڑی غلطی قرار دیا اور غلط فیصلوں پر اپنی ہی قیادت پر برس پڑے تھے۔