پشاور : نااہل وزیراعظم نوازشریف کےدامادکیپٹن(ر)صفدر کا کہنا ہے کہ 28جولائی کافیصلہ پاکستان اورجمہوریت کیخلاف سازش ہے، 2018 کا الیکشن مسلم لیگ ن جیتےگی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر پشاور پہنچے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں اب بڑے بڑے جلسے ہوں گے، 28 جولائی کافیصلہ پاکستان اورجمہوریت کیخلاف سازش ہے۔
نوازشریف کے داماد کا کہنا تھا کہ 2018 کاالیکشن مسلم لیگ ن جیتے گی۔
عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس بنانے کا اختیار صدر اور وزیراعظم کے پاس ہونا چاہیے ، کون ہوتے ہیں 5لوگ جو عوام کیخلاف فیصلہ دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں : نوازشریف کا ہر جلسہ دوسرے جلسے سے بڑا ہورہا ہے، کیپٹن صفدر
یاد رہے گذشتہ روز کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومت کے خلاف کیوں سازش کی گئی، نوازشریف کا ہر جلسہ دوسرے جلسے سے بڑا ہورہا ہے یہ سازش نوازشریف نہیں ملکی ترقی کے خلاف کی گئی ، ساری سازشیں بے نقاب ہوگی۔
چند روز قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو عوام کے لئے کچھ کرتا ہے عوام اسے یاد رکھتے ہیں، پارلیمنٹ کیخلاف بیان کے معاملے کو عوام پر چھوڑتے ہیں۔