ہوم Uncategorized پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کیا جائے، کپیٹن صفدر کا اسمبلی میں بل پیش

پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کیا جائے، کپیٹن صفدر کا اسمبلی میں بل پیش

0
پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کیا جائے، کپیٹن صفدر کا اسمبلی میں بل پیش

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور نااہل وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو قومی اسمبلی کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا بل جمع کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم کے داماد کپیٹن ریٹائرڈ صفدر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں بل پیش کیا جس میں انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے استدعا کی کہ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو 2 فروری کو ایوان میں طلب کیا جائے۔

کپیٹن (ر) صفدر نے بل پیش کرنے کے بعد اپنی تقریر میں دعویٰ کیا کہ ’واجد ضیاء نے مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جس کی وجہ سے میرا استحقاق مجروح ہوا‘۔ انہوں نے بل میں استدعا کی کہ واجد ضیا کو قومی اسمبلی میں کمیٹی کے سامنے طلب کیا جائے اور پھر اُن سے ہر بات کا جواب طلب کیا جائے۔

مزید پڑھیں: احتساب عدالت میں نواز شریف کی اکاؤنٹ کی تفصیلات جمع

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے کر اُس کمیٹی کی سربراہی واجد ضیاء کے سپرد کی تھی، جے آئی ٹی نے شریف خاندان اور سابق وفاقی وزیر خزانہ کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کی تجویز دی تھی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ آنے سے قبل ہی مسلم لیگ ن کے رہنما جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کرتے آئے ہیں، مختلف مقامات پر انہوں نے تفتیشی ٹیم پر سنگین الزامات بھی عائد کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اثاثہ جات ریفرنس: اسحاق ڈار کےخلاف گواہ سدرہ منصور کا بیان قلمبند


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments